عمران خان عمرہ کے دوران - Global TV

We are an agency for promoting your businesses and websites at economical rates. If you wanted to get connected to more people you can contact us.

Breaking

Home Top Ad

loading...

Post Top Ad

loading...

Wednesday, 13 June 2018

عمران خان عمرہ کے دوران


روحانیت کی طرف بڑھتا ہوا عمران خان ۔۔۔

کل یہ تصویر دیکھی اور میں ایک گہری سوچ میں چلا گیا۔
یہ وہی عمران خان تھا جو کھلے ماحول میں پلا بڑھا ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ، جوانی کے زیادہ ایام یورپ میں ہی گزارے۔ 
کرکٹ گراونڈ میں ہی کھیلتا ہوا برطانیہ کے امیر ترین آدمی گولڈ سمتھ کی بیٹی کی نظروں میں آگیا۔

Imran Khan on Umrah


خوبصورت تھا جوان تھا اور اپنے دور کا سپر سٹار تھا۔ جمائما اس پر دل ہار بیٹھی ۔ یاد رہئیے اس وقت جمائمہ کو وہی پروٹوکول ملتا تھا جو برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ۔ شادی ہوئی مگر یہ آزاد خیال ہی رہا مذہب کی طرف لگاؤ کم تھا ۔

سیاست میں آیا ماضی کی آزادیوں کی وجہ سے الزام لگنے شروع ہوگئے ۔ الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اترا تو مخالفین نے سیتا وائٹ کا سیکنڈل ڈال دیا ۔ لوگوں نے عیاشی میں گزرا ماضی دیکھ کر مخالفین کے جھوٹ کو سچ مان لیا۔ نوے کی دہائی کے لگے یہودی ایجنٹ کے فتوے ابھی تک زبانوں پر ہیں۔

وقت گزرتا گیا سیاست بدلتی گئی زرداری کی حکومت اور نواز شریف کی فرینڈلی اپوزیشن نے اسے بہترین موقع دیا 2011 کا جلسہ اس کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے امر کر گیا۔

یہاں سے اس کی نئی سیاسی زندگی کا آغاز ہوا وہ ہر ٹاک شو ، ہر ٹی وی چینل ، ہر اخبار پر مخالف سیاسی جماعتوں کی دھجیاں اڑاتے نظر آیا۔ الیکشن قریب آئے اور اس پر پرانے الزام شروع ہوگئے ۔ سیاسی مولوی یہودی ایجنٹ والے زنگ آلود فتووں پر کپڑا مار کر ہنگامے کرنا شروع ہوگئے ۔
لیکن اس سارے سلسلے میں لبرل اور آزاد خیال لوگوں نے حیران کن طور پر اس سے کچھ اور ہی امیدیں لگائیں ۔

2013 کا الیکشن ہوا یہ کے پی کے پر حکومت بنا بیٹھا ۔
ترقیاتی کام ، پولیس کا نظام ، تعلیم کا نظام آپ ایک طرف رہنے دیں۔
جو اس نے سب سے زیادہ دلچسپ اور حیرانگی والا کام کیا وہ تھا کے پی کے اسلامی تعلیمات لا کر روشن خیالوں اور لبرل طبقے کو ناراض کرنا۔ 
یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جو ایک طرف تو لبرل طبقے کو اس کا دشمن بنا گیا مگر دوسری طرف اس کے آزاد خیال ماسک کو اتار گیا۔

یہ اسی کی ہی ہمت تھی کہ اتنا اسلامی کام اسلام کی ٹھیکیدار جماعتیں گزشتہ تیس سال سے ہر حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود نہ کرواسکیں جتنا یہ پانچ سال میں کروا گیا ۔ امام مسجد کو تنخواہیں ، مسجدوں میں سولر سسٹم ، نصابی کتابوں میں قرانی آیات اور دینی مضامین کی واپسی ، جہیز کا خاتمہ ، سود کا خاتمہ ۔۔۔۔۔ یہ وہ کام تھے جن سے لبرل حضرات کو جان کے لالے پڑے۔

رہی سہی کسر آکر بشری بی بی نے نکال دی ۔ یقیناً یہ حیران کن تبدیلی تھی جو ساٹھ سال کے آزاد خیال آدمی میں چند سال میں آئی ۔ آپ کو عمران سے ہزار اختلافات ہوں گئے مجھے بھی بہت ہیں مگر ایک بات تسلیم کرنی پڑے گئی۔ جو خوبیاں ایک اچھے حکمران میں ہوتی ہیں وہ زیادہ تر پہلے ہی کپتان میں موجود تھی۔ ایمان داری اور لیڈر شپ کوالٹی کے حوالے سے اس شخص پر کوئی تنقید نہیں کر سکتا ہے۔

بچ بچا کر جو تنقید مولوی حضرات کی طرف سے ہوتی تھی ، دھرنوں پر عورتوں کا ڈانس اور آزاد خیالی والی تنقید یہ سب اب روحانیت کی طرف بڑھتے ہوئے عمران نے ختم کر دی ہے۔ 
جو عمران خان اپنے کتے کے ساتھ سارا دن بنی گالا میں گھومتا رہتا تھا اسی عمران نے ناپاک چیز سمجتھے ہوئے کتے کو گھر سے باہر نکالا ۔ اطلاعات آرہی ہے کہ کپتان اب بشری بی بی کے کہنے پر پانچ وقت کی نمازیں پڑھ رہا ہے۔

مذہب کی طرف بڑھتا ہوا لگاؤ اسے عالمی سطح پر دلچسپ بنا رہا ہے۔ بھارت میں گزشتہ ہفتے میں ریحام خان یہ بات بھارتی میڈیا کو کہہ چکی ہے کہ یہ عمران خان کٹر مسلمان ہے اسے آگے مت آنے دو ۔
کھیل دلچسپ ترین مرحلے میں داخل ہوچکا ہے پاکستانی کہتے ہیں کہ شاید اس دفعہ پاکستان کو عمران کی صورت میں ایک ایماندار اور بہادر لیڈر ملے گا۔

لیکن سچ تو یہ ہے
کہ اس دفع عالم اسلام کو ایک بہادر ، نڈر جرات مند اور زبردست قسم کا اسلام پسند حکمران ملنے والا ہے۔ 
یقین نہیں آتا تو اپنے اردگرد موجود جعلی مولویوں اور لبرل کی چیخیں سن لو ۔ ملحدین کی تقریریں سوشل میڈیا پر چیخیں آپ کو بتا دیں گی کہ مدینہ کی گلیوں میں بغیر جوتے ادب سے چلنے والا شخص مستقبل کا زبردست اسلام پسند حکمران ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages