ففتھ جنریشن وار میں ہمارا کردار - Global TV

We are an agency for promoting your businesses and websites at economical rates. If you wanted to get connected to more people you can contact us.

Breaking

Home Top Ad

loading...

Post Top Ad

loading...

Wednesday, 20 June 2018

ففتھ جنریشن وار میں ہمارا کردار


ففتھ جنریشن وار اور بحیثیت پاکستانی ہماری ذمہ داری


جنگ میں ایک فریق کی ہار ضرور ہوتی ہے
اور اس کی وجوہات کو سامنے رکھ کر اس جنگ کے نقصان اور فوائد پر تجزیہ کرنا چاہیے اور ہار کو قبول کرنے کے بعد اس سے سبق حاصل کر کے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے۔

Fifth Generation War and our Responsibility


کسی بھی ملک کی فوج جب جنگ ہار جائے تو عوام اس پر دکھی بھی ہوتی ہے اور بعض اوقات تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن اس تنقید میں زندہ اور غیرتمند قومیں نفرت اور بے زاری کا عنصر شامل نہیں ہونے دیتیں۔۔

پاکستان اکہتر کی جنگ زمینی حقائق کے مطابق ہار گیا تھا میں اس بات سے متفق ہوں لیکن اس جنگ کے بارے آج کل خاص طور سے میڈیا پر پوری کوشش کی جارہی ہے کہ اس سے پاکستانی قوم کا مورال ڈاون کیا جاسکے اور دشمن کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں

پاکستان نے جنگ ہارنے کے بعد جس طریقے سے خود کو سنبھالا اور اپنے دفاع کو مضبوط کیا میری ناقص رائے میں اگر ہم وہ جنگ نہ ہارتے تو شاید اس حد تک ہم یہ نہ کر پاتے!!!
آج کا پاکستان ایک مختلف اور طاقتور پاکستان ہے

ہم اس وقت ایک اہم اسلامی ایٹمی طاقت ہیں اور یہ بات دشمن کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہے لیکن پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر ہونے والے حملے کو ایٹم بم سے نہیں بلکہ آپ کے کمپیوٹر" لیپ ٹاپ اور موبائل سے ناکام بنایا جاسکتا ہے اس لیے آپ کو اس جنگ میں لڑنا ہوگا اپنے وطن کے لیے۔۔

دشمن کو موقع مت دیں کہ وہ آپ کو تقسیم کرے 
اپنی فوج کا ساتھ دیں اور فوج کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈہ کا منہ توڑجواب دیں۔

ففتھ جنریشن وار کا تذکرہ بار بار کیا جاتا ہے جو نہ ہی ہوائی بات ہے اور نہ ہی ذہنی اختراع۔۔
اس وار سے تین اسلامی ممالک تباہ و برباد کر دیے گئے اور شام کی مثال آپ کے سامنے ہے۔
فوج کی طاقت عوام کا فوج پر اعتماد اور فوج سے محبت ہے اور اسی محبت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کا نام ففتھ جنریشن وار ہے ۔۔

اپنے کمپیوٹر" لیپ ٹاپ اور موبائل کو وطن کے لیے اس ففتھ جنریشن وار میں دشمن کے خلاف لڑنے کا ہتھیار بنائیں۔۔

بہت لوگ نہیں لڑ رہے سوشل میڈیا پر۔۔۔
گنے چُنے لوگ ہیں اور انہوں نے دشمن کو ہر محاذ پر شکستِ فاش دی ہے لیکن
یہ تعداد کم ہے اور مقابلہ بہت شاطر و عیار دشمن سے ہے جس نے ہمارے وطن میں میر جعفر اور میر صادق طرز کے غدار لوگوں کی کثیر تعداد اکھٹی کر لی ہے
یہ پیڈ میر جعفر ان کے ہر ایجنڈے کو پھیلانے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں
وہ جھوٹ کو بار بار بولتے ہیں
فیک اکاونٹس سے پاک فوج پر نفرت آمیز مواد پوسٹ کرتے ہیں فیک تصاویر سے لوگوں کے ذہن فوج سے متنفر کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں اور نفرت کے اس کاروبار میں ان کے ساتھ ملنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔



ان کے خلاف
آپ کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔۔۔اور پاک وطن اور پاک افواج کے دفاع میں لڑنا ہو گا۔

ان کے مقابلے کے لیے لوگوں کو اس مقصد پر آگاہی دیں۔۔۔۔انہیں اس وار کے اسرار و رموز بتائیں جسے جتنا معلوم ہے وہ اسے دوسرے تک منتقل کرے
اپنی گاوں"گلی" محلے" قصبے اور شہر میں اس سلسلے میں ٹیمیں بنائیں۔۔۔ہم خیال لوگوں کو اکھٹا کریں اور متحد ہو کر لڑیں۔

پاک فوج کے بارے پوسٹ کو لازمی لائک" شئیر یا کاپی پیسٹ کریں۔
فوج مخالف آئی ڈیز" گروپس اور پیجز کو رپورٹ کریں۔
پیٹریاٹس کے گروپس جوائن کریں پیجز سے معلومات لیں اور کود پڑیں۔۔
لکھنا آتا ہے تو لکھیں اور نہیں آتا تو کوشش کریں یا کم از کم کاپی پیسٹ کریں لیکن لڑیں ضرور۔۔

یقین کیجیے آپ کی ایک پوسٹ بھی دشمن کو ہلا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر آپ کو اس جنگ کے طریقہ کار کے بارے میں پتہ ہو اور آپ اس کا توڑ جانتے ہوں۔۔۔

اس پوسٹ کو اپنے نام سے پوسٹ کریں یا شئیر کریں لیکن اس پیغام کو پھیلانے میں ہماری مدد کریں۔.

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages