اسرائیل کی تباہی اور بارہ منٹ کا راز
پاکستان اسرائیل کو12 منٹ میں صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل زبیر محمود نے یہ اعلان کیا ہے. اور بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس خبر کو کچھ اس طرح لکھا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو بارہ منٹ میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے اور اگر چائنا ساتھ مل جائے تو یہ وقت دو منٹ بن جاتا ہے - یعنی 2 منٹ میں اسرائیل تباہ۔۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک اتنے بڑے عہدیدار نے اسرائیل کو آخر یہ دھمکی دی کیوں ؟ اور چین نے مبینہ طور پر اس کا ساتھ دینے کی بات کیوں کی ؟
اس کاجواب یہ ہے کہ اسرائیلی قیادت و مذہبی قیادت کو یہ یقین ہے کہ ایک آخری جنگ ہوگی اور اس کے لیئے ضروری ہے کہ وہ تیاری کریں اور اس کے راستے میں جن مسلمان ممالک سے خطرہ ہو اُنہیں تباہ کرنا لازمی ہے ۔
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پراسرائیل 1980 سے حملے کے متعدد پلان تیار کرچکا ہے جسے بار بار پاکستان نے ناکام بنایا ہے
یاد رہے اس سے پہلے اسرائیل کامیابی سے عراق اور شام کی خفیہ ایٹمی اثاثے امریکہ کی مدد سے ختم کرچکا ہے ۔
اب امریکہ نے پاکستان کو سی پیک سے ہٹنے کیلیئے اور اس اس خطے میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیئے اسرائیل و انڈیا کی مدد سے پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے اور اسرائیل کو اس حملے کے لیئے جدید ایف ۳۵ سٹیلیتھ طیارے بھی دے چکا ہے
جو دنیا کے کسی بھی ریڈار پر نظر نہیں آتے اور وہ حملہ کرکے چلے جاتے ہیں یاد رہے دو دن پہلے اسرائیلی فضائیہ کا سربراہ یہ اعلان کرچکا کہ ان طیاروں کو امریکہ سے بھی پہلے اسرائیل جنگ میں آزما چکا ہے وہ ان طیاروں سے شامی تنصیبات تباہ کرچکا ہے ۔
لیکن انڈیا واسرائیل تب تک پاکستان پراتنا بڑا ہاتھ نہیں ڈال سکتے جب تک پاکستان میں اس کے اندرونی خلفشارکو اپنے انتہا تک نہ پہنچا دیا جائے ۔
اور اس خلفشار کو بڑھانے کے لیئے انہوں نے پاکستان میں موجود ان کے لیئے کام کرنے والی کٹھ پُتلیوں کو اب اگلا ٹاسک پشتون، سندھی و بلوچ علیٰحدگی پسندوں کو اکھٹا کرکے اپنے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانے کا دیا ہے ۔
تاکہ وہ مظاہرے کریں جلسے جلوس کریں اور پاکستانی دفاعی اداروں کا دھیان گھر کے اندر رہے اور یہ باہر سے ایکدم حملہ آور ہوسکیں
اس سے پہلے اس سازش کی ابتدا سندھ سے ہونی تھی جسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا تھا ۔ جسکی کی ناکامی کے بعد پختون تحریک کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔
اس کے لیئے لندن و پورے یورپ سے سندھی و بلوچ علیٰحدگی پسندوں کو امریکہ بُلایا گیا تھا ۔
میرے جاننے والے ایک سندھی قوم پرست کو اس ایک دورے کے ۲۰ ہزار ڈالر ملے تھے جس کی بیوی ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر کی بیٹی ہے ۔
موصوف ۲۰ ہزارڈالر کے ساتھ ہی غائب ہوگیا اور اس کے بیگم سے پوچھو تو اُس بیچاری کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کہاں چلاگیا ۔
بہرحال پاکستان اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے اور عالمی شیاطین اسے دوسرا شام بنانے کے چکر میں ہیں ۔ اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنادے ۔ آمین ۔۔




No comments:
Post a Comment