آئی-ایس-آئی آخر ہے کیا؟ - Global TV

We are an agency for promoting your businesses and websites at economical rates. If you wanted to get connected to more people you can contact us.

Breaking

Home Top Ad

loading...

Post Top Ad

loading...

Monday, 28 May 2018

آئی-ایس-آئی آخر ہے کیا؟


دنیا آئی-ایس-آئی سے اتنی خوف زدہ کیوں؟


‏ﻃﺒﯿﻌــــــــــــﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﮎ ﮔﮩﺮﺍ ﺭﺍﺯ ﮨﮯ
ﺳﻮﺍﺋﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﺎﻧﺘﺎ نہیں

پاکستان کا خفیہ ادارہ آئی ایس آئی جو دنیا کا نمبر ایک جاسوس ادارہ ہے.متعصب عالمی یہودی میڈیا میں اکثر و بیشتر آئی ایس آئی کی طرف سے اپنے نام نہاد دوست امریکہ کو دیئے جانے والے نقصانات کو بے شک دھوکے بازی بتا کر اس کو بدنام کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتا ہے.



مگر اصل میں اس ادارے کی طرف سے عالمی طاقتوں کو دیئے جانے والے دھوکے ہی اس ادارے پر ہم وطنو کے فخر کی وجہ ہیں افغان جنگ کا آغاز بلاشبہ ظاہری طور پر پاکستان اور امریکہ نے دوست اور اتحادیوں کی سطح پر کیا تھا مگر آج ایک دہائی سے زیادہ عرصہ افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے سرٹکرانے اور اپنی معیشیت کا بیڑہ غرق کرنے والا امریکہ پاکستان کو ہی اپنا سب سے بڑا دشمن گردانتا ہے.پاکستان کی افغان جنگ میں جو حکمت عملی رہی اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اس جنگ کا نتیجہ سب کے سامنے ہے.

دھونس دھمکی اور درپردہ پاکستان کو توڑنے اور ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کا پروگرام بنا کر خطے میں انٹری مارنے والا امریکہ آج اسی پاکستان سے محفوظ واپسی کی بھیک مانگ رہا ہے.آج پاکستان کے عسکری و خفیہ اداروں کی اس حکمت عملی کو عالمی طاقتیں اور ان کے گماشتے دھوکہ بازی کہتے ہیں تو کہیں اس سے پاکستانی قوم کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کے جتنا خون خرابہ امریکہ.انڈیا اور اسرائیل کے ٹرائیکے نے پاکستان میں کروایا یہ اسی کا جواب ہے مگر ابھی یہ مہربانی امریکہ پر کی ہے اب انڈیا کی باری ہے اور پھر ان شاءاللہ اسرائیل کی.آئی ایس آئی کی کامیاب حکمت عملی سے آج دوسری سپرپاور خطےسے ذلیل و خوار ہوکر نکلنا ہے پڑی گا.

امریکہ افغان جنگ کے ابتدا ہی سے جان چکا تھا کہ افغانستان اس کی سپرپاوری کا قبرستان بننے جارہا تھا تب امریکہ نے انڈیا اور اسرائیل کی مدد سے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو اس خفیہ جنگ میں شکست دینے کی کوشش کی بلاشبہ ہمیں لاکھوں کے قریب ہم وطنو کی قربانی دینا پڑی مگر ان شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے کہ ارض پاک شاد و آباد ہے.رابرٹ گیٹس جو سابق امریکہ وزیردفاع تھا اس نے "سابق" ہونے کے بعد پاک فوج اور آئی ایس آئی کی طرف سے امریکیوں کے ساتھ ھونے والے "ہاتھ" پر پوری کتاب لکھ ڈالی واشنگٹن پوسٹ میں ایک تفصیلی رپورٹ چھپی جس میں آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے مابین ہونے والی خفیہ جنگ کے بارے میں لکھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک رسائی کے لیئے سی آئی اے نےبارہا آئی ایس آئی کی صفوں میں اپنے خفیہ ایجنٹ گھسانے کی کوشش کی مگر ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا یہ آئی ایس آئی کے بہترین پیشہ وارانہ مقام کی طرف نشاندہی ہے

 اخبار نے مزید لکھا کہ کچھ لوگ جو سی آئی اے نے آئی ایس آئی کے اندر رسائی کے لیئے یا پاکستان میں چھپے حقانی نیٹ ورک اور بعض افغان طالبان گروپس کو نشانہ بنانے کے لیئے بھرتی کئے وہ ڈبل ایجنٹس نکلے.اور انھوں نے سی آئی اے کے بعض منصوبہ جات کی تفصیل آئی ایس آئی کو فراہم کردیں اور حقانی نیٹ ورک اور بعض دوسرے گروپس کو نشانہ بنانے کے لیئے ان ڈبل ایجنٹس کی معلومات پر سی آئی اے نے جو ڈرون حملے کیئے ان میں زیادہ تر پاکستان میں فساد مچانے والے گروپس نشانہ بنے(یادرہے بیت اللہ محسود کو بھی امریکہ نے ایسے ہی ایک حملے میں ہلاک کیا تھا) اخبار لکھتا ہے کہ سی آئی اے کی یہ واضع ناکامی اور آئی ایس آئی کی طرف سے افغان گروپس کی مدد افغانستان میں امریکی شکست و ریخت کی بنیادی وجہ ہے.

امریکہ اس ناکامی کا بدلہ لینے کے لیئے ہی اکثر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے زرخرید لوگوں کے ذریعے نشانہ بناتا رہتا ہے مگر الحمدللہ قوم باشعور اور سمجھدار ہے ان اداروں پر الزام تراشیاں کرنے والے پلید سیاستدان دانشوڑ اور منافق لوگوں کو سارا پاکستان جانتا ہے اور ان کی کرتوتوں سے بھی خوب واقف ہے پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستانی قوم کا فخر ہے.اور یہ ہمارے ایسی ادارے ہیں جنکی کامیابیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی اب دنیا بھر میں گونج ہے.پاکستان تاقیامت قائم رہے گا اور اس کا برا چاہنے والے مٹ جائیں گے.ان شاءاللہ

پاک فوج ذندہ باد
پاکستان پائندہ باد

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages