پاکستان اور اسرائیل - Global TV

We are an agency for promoting your businesses and websites at economical rates. If you wanted to get connected to more people you can contact us.

Breaking

Home Top Ad

loading...

Post Top Ad

loading...

Saturday, 12 May 2018

پاکستان اور اسرائیل


پاکستان اور اسرائیل اب تک ایک نظر میں



پاکستان اور اسرائیل تقریباً ایک ہی وقت میں وجود میں آئے... اسرائیل نے پاکستان کو اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کیلیے اربوں ڈالروں کی پیش کش کی- وزیراعظم لیاقت علی خان نے اس پیشکش کو مسترد کیا اور سفاکانہ جواب دیا "جنٹلمین ، ہماری روح برائے فروخت نہیں"
آج تک وہی جرات باقی ہے-


ڈیوڈ بن گوریان نے اپنی قوم کو پاکستان کی طرف سے خبردار رہنے کو کہا تھا "عربوں کے دوست ہمارے لیے زیادہ خطرناک ہیں"... 1947 سے لیکر آج تک، پاکستان اور اسرائیل مسلسل حالت جنگ میں ہیں... اسرائیل ہم پر بھارت کے زریعے حملہ آور ہے اور ہم ان پر عربوں کے زریعے، یہاں تک کہ ہم نے اسرائیلی ایئر فورس کو بھی مار گرایا ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ایئر فورس واحد ایئر فورس ہے جس نے بھارتی، روسی اور اسرائیلی جہازوں کو حقیقی جنگوں میں مار گرایا ہوا ہے-
80 کی دہائی میں روسی جہازوں کو مار گرایا گیا- کئی اسرائیلی جہازوں کو سنہ67 اور سنہ 73 کی جنگوں میں مار گرایا گیا، جب پاکستانی ایئر فورس کو عرب اقوام کی مدد کیلیے بلایا گیا تھا-
اسرائیل کے خلاف کوئی بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا-
1984 میں جب اسرائیل، اس سے پہلے 1981 میں عراقی ایٹمی ری ایکٹر کو تباہ کر چکا تھا، تو یہودی ریاست نے بھارت کی مدد سے پاکستان کے کہوٹہ میں واقع ایٹمی ری ایکٹر پر حملہ کیا- اس کے جواب میں پوری ایئر فورس فضا میں پہنچی اور دہلی اور تل ابیب کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی گئی-
جب 1984 میں اسرائیل، اس پہلے ہی کہوٹہ پر اپنا بعد میں روکھ دیا گیا حملہ کر چکا تھا، پاکستان ائر فورس نے اپنے جوابی حملے کی تربیت شروع کر دی تھی- ہمارے F-16 اسرائیل کی جانب صرف یک طرفہ حملہ کر سکتے تھے- ہر F-16 کے پائلیٹ نے اپنے آپ کو نواگا کے صحرا میں موجود، ڈیمونا ری ایکٹر پر حملے کیلیے رضا کرانا طور پر پیش کیا- وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے-
حتی کہ آج بھی اسرائیل پاکستان کے خلاف انڈیا کا سب سے بڑا پارٹنر ہے- کارگل کے جنگ میں اس نے بھارت کی مدد کی- لائن آف کنٹرول پر موجود تمام ریڈار اسرائیلی ہیں- اسرائیل کے آرمی چیف نے کشمیر کا دورہ کیا اور اور بھارت کو کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلیئے مشورے دیئے - تمام ڈرونز جو انڈیا استمعال کرتا ہے وہ اسرائیلی ہیں- پاکستان انکا مشترکہ حریف ہے-

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages